سروش سخن : سخن، سید فخر الدین حسین
Material type:
- 891.439 س خ ن 1963
Item type | Current library | Call number | Status | Barcode | |
---|---|---|---|---|---|
Book | NPT-Nazir Qaiser Library | 891.439 س خ ن 1963 (Browse shelf(Opens below)) | Available | NPT-001731 |
سروش سخن
(آغاز داستان) پیداہونا شہزادہ آرام دل کا، ملاحظہ کرنا تصویر ملکہ حسن افروز کا اور مائل ہونا اور اس پر دل کا اور روانہ ہونا محمود کے ہم راہ اس نیم بسمل کا، غائب ہوجاناآرام دل کا عالم خواب میں اور پہنچنا، ملک داراب میں اور شادی ہونا صنوبر پری پیکر وہاں کی شہزادی سے، بے قرار ہوکرآنا صنوبر پری پیکرکا دل برکے اشتیاق میں اور عاشق ہونا آرام دل پر، پھر شب وروز جلنا اور شمع ساں گھلنا آتش عشق میں لے جانا ان پریوں کا آرام دل کو پھر اُسی بیاباں میں، اور روانہ ہونا اُس آرام دم وجان کا تلاش ملک جانان میں۔ سیر باغ بہشت نزاد کی اور ملاقات ملکہ سیم تن پری زاد کی، وصل سے کامیاب ہونا سیم تن جان جہاں کا اور رخصت طلب کرنا آرام دل عازم کوئے جاناں کا، بے قراری صنوبر شہ زادی ، اُس شاہ بد باطن کی ستم کاری، پھر چند سوال صنوبر سوختہ جگر کے شہ زادہ سیام فام سے اور لاجواب ہونا اس کلام سے اور آشکارا ہونا حال آرام دل کا، پہنچنا آرام دل کا ملک تبریز میں اور متبلا ہونا جادوے زن فتنہ انگیز میں ، پھر آوارہ ہونا محمود، وفادار کا اور سراغ نہ پانا آرام دل شیفتہ و دل فگار کا ، پہنچنا محمود کا اپنے وطن میں اور باریاب ہونا دربار ملکہ حسن افروز میں۔ نذر دینا میں تصویر شہ زادہ دل آرام کا، اور عاشق ہونا اس ماہ کامل کا، اور جلنا شعلہ، رخسار کے سوز میں، بے قرار ہونا ملکہ حسن افروز کا فراق دل دار میں اورآگاہ ہونا شاہ فارس کا شہ زادی کی بے قراری سے اور حال دریافت کرنے کے لیے آنا اسی حالت اضطرارمیں، رہائی اس گرفتار دام محبت کی عورت بدذارت کے ہاتھ سے۔ پھر ملک فارس کی طرف روانہ ہونا اس بادیہ پیمائے عرصہ الفت کا، محمود سے ملنا اور آگاہ ہونا ملکہ حسن افروز کے حال سے، ، ملک فارس میں پہنچنا آرام دل کا اور باغ حیات بخش میں جانا ملکہ حسن افروز حور شمائل کا، دعوت وصال طالب ومطلوب، آرام دل کا موتی محل میں جانا اور ملاقات ملکہ خوش صفات، پری لقا یعنی ملکہ حسن آفروز حورشمائل سے لطف اٹھانا، دربار سلطانی میں تشریف لے جانا آرام دل کا، پھر موتی محل میں آنا اور جذبہ دل صنوبر بسمل سے بہ مدد سفید دیوشہ زادے کا ملک داراب میں جانا، شہ زادہ سیام فام سے لڑنا اور اس کو بھگانا، ملکہ حسن افروز کا موتی محل میں آنا اور آرام دل کی جدائی سے بے قرار ہونا۔ پھر آرام دل کا آنا اور ملاقات سے ملکہ کی خجل اور شرم سارہونا، غائب ہوجانا ملکہ حسن افروز کا اور گرفتارہونا دام کرناس دیوستم گار میں اور روانہ ہونا آرام دل کا تلاش جاناں میں اسی حالت اضطرار میں، پھر مذکور اس رنجور، دوراز سرور، یعنی ملکہ حسن افروز سراپا گداز ، ہمہ تن سوز، رشک حور کا، دیو کرناس کالے جانا، کوہ البرز پر پہنچانا اور اس گرفتار پنچہ الم کا بے قرار ہونا اور تلملان، معلوم ہونا احوال دست برداری کرنا اس دیو بدنظر کا، اور فوج کشی کرنا پدر ملکہ حسن افروزحور منظر کا ، پھر آوارگی آرام دل مصیبت زدہ روز گار، اورملاقات پیر مرد خجستہ خصائل سے، پھر بہ عنایات جامع المعتفرقین اور توجہ باطنی درویش کامل ملاقات ملکہ حسن افروز حور شمائل کی، پھر دیو کی لڑائی، اس کو جہنم میں پہنچانا اور ملکہ حسن افروز کو فارس میں لانا، ترانہ سنجی عندلیب خامہ دربیان شادی وکیفیت عروسی ودامادی، عزم آرام دل سوے وطن، رخصت ہونا شاہ سے بیان جلوس سواری اور بہ خدم وحشم روانہ ہونا، تھوڑا حال اس رنجور، دور از سرور، عاشق صادق، ہدف ناوک غم، مجروح ستان الم، بے یار وغم گسار یعنی صنوبر عاشق زار کا۔ پھر شہ زادہ سیاہ فام کا آنا، فتنہ خوابیدہ جگانا، صنوبر کا گھبرانا، پھر آرام دل کو نامہ لکھ کرطلب فرمانا، ورود لشکر فیروز اثر صحرائے پر فضا میںِ ، کیفیت اردوے معلٰی اور نامہ پہنچنا صنوبر کا ، بے قرار ہونا آرام دل دل پر کا، پھر متوجہ ہونا طرف ملک داراب کے، شہ زادہ سیام فام سے لڑنا، اس کو بھگانا اور شادی کرنا صنوبر سے، روانگی آرام دل سوے وطن، طلسمی شیشے کے جہاز میں سوار ہونا، شہ زادہ سیام فام کے دام میں گرفتار ہونا، اس ملعون کا توپ مارنا، جہاز کو تباہی کے گھاٹ اتارنا، شہ زادیوں کا تباہ ہونا، پھر بہ عنایت جامع المتفرقین بچھڑوں کا ملنا اور سیم تن کا بیاہ ہونا، پہنچنا شہ زادہ آرام دل کا ملک چین میں، کیفیت سواری، پھر ملازمت والدین اور جشن کی تیاری، خاتمے میں مختصر احوال مصنف کتاب کا، پھر تذکرہ چند بزرگان واحباب کا، اور وجہ تصنیف داستان، پھر ایک نئے جلسے کا بیان۔
In Urdu
Pbk.
There are no comments on this title.